غفلت نہیں بلکہ کہیں سے ڈائریکشن تھی کہ کیس کو کہاں لے کر جانا ہے: جبران ناصر

کراچی: (دنیا نیوز) میر رضا کیس کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ پولیس نے پہلے دن سے میر رضا کی خودکشی کا بیانیہ بنایا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جبران ناصر نے کہا کہ غفلت نہیں بلکہ کہیں سے ڈائریکشن تھی کہ کیس کو کہاں لے کر جانا ہے، ایس ایس پی لیول کے افسران نے جھوٹ بولا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور آئی جی کی طرف سے سفاک قاتلوں کو پکڑنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہو رہی، جیو فینسنگ چودہ دن بعد آج شروع ہوئی۔

جبران ناصر نے کہا کہ چیف منسٹر سندھ کی طرف سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی بات کی گئی، میر رضا بارہ گھنٹے کہاں اور کس کے پاس رہا؟

انہوں نے کہا کہ دوسرے پوسٹ مارٹم کے دوران جسم میں کالا مواد پایا گیا، ہائیڈروکلورک ایسڈ کا شرٹ پر نشان تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...