چنیوٹ میں وفاقی وزیر قیصر شیخ کی طرف سے موٹر سائیکل سواروں کومفت پٹرول کی فراہمی

چنیوٹ میں وفاقی وزیر قیصر شیخ  کی طرف سے موٹر سائیکل سواروں  کومفت پٹرول کی فراہمی

چنیوٹ (اے پی پی)چنیوٹ میں وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ کی جانب سے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی پر بھی ہر سال کی طرح موٹر سائیکل سواروں کو 5،5 لٹر مفت پٹرول فراہم کیا گیا۔

 اس موقع پر وفاقی وزیر نے خود مختلف مقامات پر موجود شہریوں میں مفت پٹرول کے ٹوکن تقسیم کئے جبکہ شہریوں کی کثیر تعداد نے قومی پرچم اٹھا کر اس منفرد عوامی اقدام میں شرکت کی،قومی پرچم کے ساتھ آنے والے ہر موٹر سائیکل سوار کو 5 لٹر مفت پٹرول دیا گیا، رکشہ ڈرائیوروں کیلئے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...