نئے صوبے ،پی پی، پی ٹی آئی کو ساتھ ملانا ہوگا،نجم سیٹھی
ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ صوبے 33 ہونے چاہئیں،16، 18 یا 22 بنانے ہیں ن لیگ نے لڑائی بند کرنیکا فیصلہ کر لیا،’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ ‘‘میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے فیصلہ ہو گیا ہے کہ اب لڑائی جھگڑے بند کریں، پیپلزپارٹی کو کہا کہ آپ گلگت بلتستان چلائیں، ہم کشمیر چلاتے ہیں،اب وہ بیان بازی نہیں ہوگی جو پہلے ہورہی تھی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں پیچھے ہٹ جائیں گی، سیز فائر ہوجائے گا،دنیا نیوز کے پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا ہے کہ قانون سازی،نئے صوبے ، ودیگر معاملات پر ایک پیج پر ہونا مشکل لگ رہا ہے کیونکہ یہ ایسا ایشو ہے جو ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان نہیں، ن لیگ ہر چیز پر رضا مند ہے ،پیپلزپارٹی کے تین چار ایشو ہیں، یہ اسٹیبلشمنٹ نے حل کرنے ہیں،اس وجہ سے محسن نقوی آ اور جارہے ہیں، پیپلزپارٹی کا مسئلہ ہے 28 ویں ترمیم، اس کے اندر کیا ہوگا،کیا نہیں ہوگا،کس حد تک 18 ویں ترمیم کو رول بیک کیا جائے گا ، میں رانا ثنا اللہ کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ نئے صوبوں کی بات کابینہ میں نہیں ہوئی ،مگر محسن نقوی نے بیان دیا ہے ، میراموقف تھاکہ ان کی وزیر اعظم ،صدر زرداری سے بات ہوچکی تھی، اس کے بعد انہوں نے بیان دیا،اس وقت محسن نقوی سے کچھ مس انڈر سٹینڈنگ ہو گئی، کچھ اور کہنا چاہتے تھے ، اس لئے انہوں نے بعد میں وضاحت دی ،میں سمجھتا ہوں کہ ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا کہ صوبے کتنے ہونے ہیں،33 ہونے ہیں یا 16، 18 یا 22 ہونے ہیں،اسٹیبلشمنٹ ایسا نہیں کرتی ، وہ ریسرچ کرتے ہیں، فیڈ بیک لیتے ہیں،ڈسکس کرتے ہیں،ریویو کرتے ہیں، پھر دیکھتے ہیں کہ عوامی رائے کیا ہے ،اسٹیبلشمنٹ کی کوشش ہو گی اگر اس قسم کی ترمیم لانی ہے تو ساری سیاسی جماعتیں تحریک انصاف سمیت آ ن بورڈ ہوں،کیونکہ یہ بہت بڑا ایشو ہے ،این ایف سی ایوارڈ، نئے صوبے ، نئے سیٹ اپ پر پیپلزپارٹی، تحریک انصاف کو ساتھ لے کرچلنا ہوگا، اگر ان دونوں کے بغیر کچھ کرنے کی کوشش کریں گے تو کئی مسائل پیدا ہوجائیں گے ، میں سمجھتا ہوں کہ اس پر6ماہ سے زیادہ وقت لگے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments