مکہ معاہدہ خوش آئند ، ملکی سلامتی پر سمجھو تا نہیں ہوگا، پرویز اشرف
آزاد کشمیر الیکشن بے ضابطگیوں کا جائزہ لیا جائے ، عوامی مینڈیٹ کا احترام ضروری پیپلز پارٹی جمہوری اداروں، عوامی حقوق ملکی سلامتی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی
دولتالہ (نمائندہ دنیا)سابق وزیراعظم پاکستان و پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ تاریخی اور اہم پیش رفت ہے جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے ، تاہم ملکی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھو تا نہیں کیا جا سکتا ، انہوں نے یہ بات دولتالہ میں حاجی راجہ فضل الر حمن کے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان امن، استحکام اور امت مسلمہ کے اجتماعی مفادات کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا ، پاک فوج بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیوں کے باعث ممتاز مقام رکھتی ہے ، قوم کو اپنی مسلح افواج پر مکمل اعتماد ہے ،حالیہ حالات میں پاکستان نے دشمن کے عزائم ناکام بنا کر اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کی اور بھارت کو پاکستانی صلاحیتوں کا اندازہ ہو چکا ہے ۔آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات متعلقہ فورمز تک پہنچا د ئیے ۔ انتخابی بے ضابطگیوں کی ٹھوس شکایات کا غیر جانبدارنہ جائزہ لیا جائے ، کیونکہ عوامی مینڈیٹ اور ووٹ کا تقدس برقرار رہنا چا ہئے ،اس موقع پر راجہ جاوید اشرف، سید قلب عباس، نمبردار ساجد جنجوعہ، راجہ قدیر، ملک خورشید احمد، راجہ وقار اور دیگر بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments