وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو آئندہ حج کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا۔

سردار محمد یوسف نے وزارتِ مذہبی امور سے متعلق امور اور وزارت کی جانب سے جاری اقدامات کے بارے میں بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے آئندہ حج کے دوران پاکستانی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ حج کے لئے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...