بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی قرار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے کہا کہ بھارت میں بعض گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں، پاکستان بھارتی وزیر داخلہ کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر داخلہ کے بے بنیاد الزامات پر ردعمل میں کہا یہ پراپیگنڈا پاکستان کے خلاف بھارت کی بدنیتی پر مبنی مہم کا ایک اور مظہر ہے، اس مہم کا مقصد بھارت کو درپیش اندرونی سکیورٹی چیلنجز سے توجہ ہٹانا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت سیاسی مفادات کے حصول کیلئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتا ہے، بھارت بیرون ملک دہشت گردی برآمد کرنے اور دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث ہے، بے بنیاد الزامات عالمی توجہ بھارت کی تخریبی سرگرمیوں سے نہیں ہٹا سکتے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے شواہد متعدد بار دے چکے ہیں،کلبھوشن یادیو بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...