اسلام آباد ایئرپورٹ ، جعلی ویزا پرنیدر لینڈز جانیوالا آف لوڈ
مسافر اس سے قبل ملائشیا ، تھائی لینڈ، سعود یہ سمیت کئی ممالک کا سفر کر چکا قانونی کارروائی کیلئے ایف آ ئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل
اسلام آباد (اے پی پی) ایف آئی اے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر نیدرلینڈز کے جعلی وزٹ ویزا کا پتا لگانے کے بعد سوات کے رہائشی کو آف لوڈ کر دیا ۔ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ مسافر کو 14 اگست کو ثانوی پروفائلنگ کے دوران نجی فضا ئی کمپنی کی پرواز PA-270 پر سعودی عرب جانے کی تیاری کے دوران روکا گیا، سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال سے یہ بات سامنے آئی کہ مسافر کے پاسپورٹ کے صفحہ 18 پر چسپاں ہالینڈ کا وزٹ ویزا جعلی تھا ۔مسافر کی ٹریول ہسٹری کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ وہ اس سے قبل ملائشیا ، تھائی لینڈ اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کا کئی بار سفر کر چکا ہے ۔ ایف آئی اے نے کہا کہ مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر کے اس کے موبائل فون کی فرانزک جانچ اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments