سانحہ پمز کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

سانحہ پمز کیلئے جوڈیشل کمیشن  تشکیل دینے کیلئے اسلام آباد  ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)سانحہ پمز کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔۔۔

ایڈووکیٹ قاسم اقبال جلالی نے درخواست میں وفاق ، سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری صحت ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج یا سیشن جج ویسٹ پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ26 اگست کو پمز میں اندوہناک واقعہ پیش آیا،26 اگست واقعہ کی تحقیقات کے لیے فرانزک ،پمز کے فائر الارم سسٹم کا مکمل آڈٹ کرانے کا حکم دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...