اسلام آباد ہائیکورٹ :فائر سیفٹی قوانین عدم نفاذ کیخلاف درخواست دائر

 اسلام  آباد ہائیکورٹ :فائر سیفٹی قوانین  عدم نفاذ کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد(رضوان قاضی)وفاقی دارالحکومت میں فائر سیفٹی قوانین کے عدم نفاذ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔۔۔

شہری ملک نوید عاشق اعوان نے ایڈووکیٹ افراسیاب احمد رانا کے ذریعے دائردرخواست میں وفاق، چیئرمین سی ڈی اے ، چیف کمشنر ، ایم سی آئی، ایچ ای سی، پیرا، ایف ڈی ای اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پمز ہسپتال میں 26 اگست کو آگ لگنے سے شیرخوار بچے زندہ جل گئے تھے ،پمز جیسے بڑے ہسپتال کے پاس فائر ڈیپارٹمنٹ کا این او سی تک نہیں تھا،اسلام آباد میں تجارتی، تعلیمی اور طبی عمارتیں بغیر فائر این او سی کے فعال ہیں،شہر کی عمارتوں میں فائر فائٹنگ آلات، ایمرجنسی راستے اور فائر الارم تک موجود نہیں ہیں،استدعا ہے کہ اسلام آباد فائر پریوینشن اینڈ لائف سیفٹی ریگولیشنز 2010ء پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے ،وفاقی دارالحکومت کی تمام عمارتوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کروانے کا حکم دیا جائے ،بغیر فائر این او سی کام کرنے والی تمام عمارتوں کو فوری طور پر سیل کرنے کا حکم دیا جائے ،فائر سیفٹی این او سی نہ رکھنے والی عمارتوں کی اپ ڈیٹ شدہ فہرست عام کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...