بھارت میں قید 25 پاکستانی واہگہ کے راستے واپس پہنچ گئے

بھارت میں قید 25 پاکستانی واہگہ کے راستے واپس پہنچ گئے

بھارتی جیلوں سے پاکستانیوں کی رہائی ، واپسی کیلئے کوشش کرتے رہینگے ،ہائی کمیشن

لاہور(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں مختلف وجوہات کی بنا پر قید 25 پاکستانی شہری واہگہ اٹاری سرحد کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے ۔ پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق 25 پاکستانی شہریوں کو ہفتہ کے روز واہگہ اٹاری سرحد کے راستے پاکستان لایا گیا۔ہائی کمیشن کے حکام بھی سرحد پر موجود تھے جنہوں نے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے عمل کو آسان  بنانے میں معاونت کی۔دوسری جانب پاکستان ہائی کمیشن کا کہنا تھا حکومت پاکستان بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...