پنجاب :تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ فوجی اہلکاروں سے کرانے کا فیصلہ

پنجاب :تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ  فوجی اہلکاروں سے کرانے کا فیصلہ

لاہور(دنیا نیوز)حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کیلئے فوجی اہل کاروں کی بھرتی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ان کی بھرتیوں کا مرحلہ بھی شروع کر دیا۔

دوسری طرف صوبائی حکومت نے اے آئی کو سرکاری سکولوں میں لازمی مضمون قرار دینے کا بھی فیصلہ کر لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کیلئے پنجاب کے 22 اضلاع میں فوجی ملازمین بطور مانیٹرنگ اینڈ ایو ملیوشن افسرز ایک سالہ کنٹریکٹ پربھرتی کئے جائیں گے ، 60 ہزار روپے تنخواہ اور محکمہ تعلیم رولز کے مطابق تمام دیگر سہولیات و مراعات ،سرکاری موٹر سائیکل بھی فراہم کی جائے گی ، یہ بھرتیاں پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن پیفکے تحت ہوں گی۔اہلکاروں ،جی سی اوز، این سی اوز سے 7 ستمبر تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں، امیدواروں کیلئے عمر کی حد 30 سے 55 سال، تعلیم گریجویشن اورپنجاب کا ڈومیسائل شرط رکھی گئی ہے ، پہلے مرحلہ میں 28 افسرز بھرتی ہوں گے جن میں 21 فوجی اور 7 سویلین ہوں گے ۔ علاوہ ازیں ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں میں ڈیلی ویجز پر ملازمت کرنے والے ڈیڑھ لاکھ انٹر نیز کے ختم ہو نیوالے کنٹریکٹ میں 9 ماہ کی توسیع کا بھی فیصلہ کر لیا ہے ۔دوسری طرف حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ،مجوزہ منصوبے کے تحت سکولوں کی کمپیوٹر لیبز کو جدید بنانے اور ضروری سہولیات کی فراہمی پر بھی توجہ دی جائے گی ،اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کی تعلیم دینے کے قابل بھی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...