سانحہ پمز، تحقیقاتی کمیٹی آتشزدگی کی وجوہات کا تعین نہ کرسکی
الیکٹرک سسٹم ،برقی آلات کی فرانزک تحقیقات ،آڈٹ کی سفارش
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی پمز ایم سی ایچ نرسری میں آتشزدگی کی وجہ کا تعین نہیں کر سکی ، آگ لگنے کی وجوہات معلوم ہونے تک مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام اور حفاظتی اقدامات مشکل ہوں گے ،کمیٹی نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے ایم سی ایچ اور نرسری کی الیکٹرک سپلائی و آلات کی فرانز ک تحقیقات و آڈٹ کرانے کی سفارش کی ہے، آئیسکو کا موقف ہے کہ بجلی کی فراہمی اور سپلائی ٹھیک تھی ،تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق نرسری میں آگ کیسے لگی اس کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا کہ آگ لگنے کی وجوہات میں ا یئر کنڈیشن کمپریسر کا پھٹنا ، انکیوبیٹر کی خرابی ، شارٹ سرکٹ، پلگ اور بجلی کے تاروں کی خرابی ہو سکتی ہے تاہم آگ کیوں لگی اس کی اصل وجہ کیا ہے اس کے تعین کیلئے فرنزاک تحقیقات کرائیں جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments