ساحلی علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کی جا ئیں ، وزیر بحری امور

 ساحلی علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کی جا ئیں ، وزیر بحری امور

قریبی کمیونٹیز کو صحت کی سہولیات دینے میں پورٹس کا کردار بحال کرنا ضروری کے پی ٹی کا بھٹ آئی لینڈ میں مفت طبی کیمپ، 513مریضوں کو خدمات فراہم

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چودھری نے کہا بندر گاہیں شہری اقتصادی ترقی کی محرک ہیں، آس پاس کی کمیونٹیز کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بندرگاہوں کے کردار کو بحال کرنا ضروری ہے ۔وفاقی وزیر کے وژن پر عمل کرتے ہوئے کراچی پورٹ ٹرسٹ نے اپنا 35 واں مفت طبی کیمپ بھٹ آئی لینڈ میں منعقد کیا جس میں 513 رہائشیوں کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کی گئیں۔کیمپ کا انعقاد جنید انوار چودھری کی ہدایت پر "ہیلتھ کیئر بیونڈ بانڈریز" کے وژن کے تحت سے کیا گیا۔ کے پی ٹی کی میڈیکل ٹیم نے 513 مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات دیں ۔ جنید انوار چودھری نے کے پی ٹی پر زور دیا کہ جزیروں اور ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...