مردان :سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2دہشت گرد ہلاک

مردان :سی ٹی ڈی کا  آپریشن، 2دہشت گرد ہلاک

مردان(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے مردان کے کاٹلنگ کے پہاڑی علاقے میں سی ٹی ڈی کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

جن کے قبضے سے 2 ایس ایم جیز، ایک ہینڈ گرینیڈ، 6 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد کیے گئے ،ترجمان کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) مردان ریجن نے کاٹلنگ کے پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،حکام کا کہنا تھا کہ مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ دہشت گرد پہاڑی علاقے سے نیچے آکر دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...