کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال کے کیس میں وزارتوں سے جواب طلب

کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال کے کیس میں وزارتوں سے جواب طلب

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفرازڈوگر نے 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال ریگولیٹ کرنے کی درخواست پر آئی ٹی، اطلاعات، داخلہ اور قانون کی وزارتوں، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کر کے 15 روز میں جواب طلب کر لیا۔

 چیف جسٹس نے شہری وقاص ناصر کی درخواست پر سماعت کے دوران استفسار کیاکہ پیمرا میں اس سے متعلق کوئی قانون ہے کیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ پیمرا کو شکایت پر کارروائی کے اختیار کا قانون ہے ۔ عدالت نے استفسار کیاکہ کیا اس سے متعلق کوئی قانون بنایاگیا ہے ، وکیل نے کہا ابھی قانون نہیں بنایا جا سکا، کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...