مردان، بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک
پشاور،کوئٹہ (اے پی پی،آن لائن)مردان پولیس کے کاٹلنگ کے پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ،ان کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ برآمد کر لیا۔
بلوچستان میں واشک کے علاقے پلانٹک میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک کر د ئیے گئے ، تر جمان مردان پولیس کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی سے وابستہ دہشت گردوں کا ایک گروہ مردان کے علاقے کاٹلنگ کے پہاڑی سلسلے میں موجود ہے ، سی ٹی ڈی مردان ریجن نے آپریشن شروع کیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک پائے گئے ۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 ایس ایم جیز، 1 ہینڈ گرنیڈ، 6 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے ،ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کی جا رہی ہے ۔ بلوچستان میں مارے گئے دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی گاڑی بھی تباہ کر دی گئی، جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد ماشکیل پولیس سٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments