نومیڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کے دستے کی شرکت، شہباز شریف نے کھڑے ہوکر خراج تحسین پیش کیا

نومیڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کے دستے کی شرکت، شہباز شریف نے کھڑے ہوکر خراج تحسین پیش کیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نومیڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کے دستے کی شرکت، وزیراعظم نے کھڑے ہوکر خراج تحسین پیش کیا،پاکستانی دستے کی آمد پر سٹیڈیم میں شائقین نے بھی داد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں آمد پر کرغزستان کے صدر نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آئے دیگر سربراہان بھی شریک ہوئے ۔پاکستانی کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے ، عالمی نومیڈ گیمز وسطی ایشیا کے روایتی کھیلوں کے لیے منعقد بین الاقوامی کھیلوں کا مقابلہ ہے ۔اعلامیہ کے مطابق چھٹے ورلڈ نومید گیمز 31 اگست سے 6 ستمبر 2026ء تک کرغزستان میں منعقد ہو رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...