بجلی مزید مہنگی ، نرخوں میں 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ ، صارفین پر 33 ارب کا اضافی بوجھ
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے اضافے کا اطلاق ستمبر کے بلوں میں کیا جائے گا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی ، صارفین پر 12 ارب67 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑیگا ڈیزل 3روپے 74پیسے فی لٹر مہنگا،پٹرول 3.13روپے سستا،ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 5 پیسے ، پٹرول کی 345روپے 87 پیسے لٹر مقرر ،نئی قیمتیں 7ستمبر تک ہونگی
اسلام آباد (نامہ نگار، دنیا نیوز،این این آئی)ملک بھر کے صارفین کیلئے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 58 پیسے مہنگی کر دی گئی ۔نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے اضافے کا اطلاق ستمبر کے بلوں میں کیا جائے گا، جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کاصارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا گیا۔ نیپرا نے اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ستمبر سے نومبر 2026 کیلئے ہوگا۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔نیپرا کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر 12 ارب67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ علاوہ ازیں حکومت نے پٹرول سستا جبکہ ڈیزل مزید مہنگا کر دیا۔جمعہ کو وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 3روپے 13 پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 345روپے 87 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 74پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 5 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں7ستمبر تک کیلئے ہونگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments