آزاد جموں کشمیر کی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

آزاد جموں کشمیر کی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

میر اکبر ، وقار نور،اظہر صادق ،مصطفیٰ بشیر، راجہ ریاست، عمیر نعیم شامل ایوان صدر میں پر وقار تقریب ،قائم مقام صدر طارق فاروق نے حلف لیا

مظفرآباد (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر کی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، قائم مقام صدر چودھری طارق فاروق نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔ایوان صدر میں تقریب حلف   برداری کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔حلف اٹھانے والوں میں وقار نور، اظہر صادق، ثاقب مجید راجہ، مصطفی بشیر، راجہ ریاست، عمیر نعیم، عبد الر حمن آرائیں اور سردار میر اکبر شامل ہیں ،تقریب حلف برداری میں سابق وزیراعظم فاروق حیدر، صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر اراکین اسمبلی اور بیورو کریسی نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...