خصوصی کمیٹی کا خواتین کیخلاف تشدد پر اظہار تشویش

خصوصی کمیٹی کا خواتین کیخلاف تشدد پر اظہار تشویش

وفاقی و صوبائی حکام حالیہ تشددکے واقعات کی شفات تحقیقات ،قانونی کارروا ئی کر یں اسلام آباد پولیس میں ایک سنگین کیس سیل قائم کیا جائے ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی ہدایت

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)خصوصی کمیٹی برائے صنفی مین سٹریمنگ کا اجلاس ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک بھر میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ۔حالیہ واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی نے متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ وہ فوری غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات اور بروقت قانونی کارروائی کریں، ایسے کیسز کے مکمل قانونی چکر کا پتا لگانے اور مجرموں کو سزا دینے کے لیے خصوصی طریقہ کار وضع کیا جا ئے ۔ چیئرپرسن نے اس بات پر زور دیا کہ فوجداری انصاف کے لیے سزاؤں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔کمیٹی نے سفارش کی کہ اسلام آباد پولیس کے اندر ایک سنگین کیس سیل قائم کیا جائے جو خواتین اور بچوں پر تشدد کے سنگین مقدمات کی نگرانی کرے ۔کمیٹی نے سیکرٹری وزارت انسانی حقوق کو بھی ہدایت کی کہ وہ چاروں صوبوں میں پولیس کے آئی جیز اور اسلام آباد کے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کریں تاکہ ان کیسز کا سراغ لگانے کے لیے ایک مرکزی ڈیٹا تیار کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...