تیزبارش، راول ڈیم کے سپل ویزپھرکھول دیئے گئے
راولپنڈی،اسلام آباد،لاہورکے متعدد علاقے زیرآب،آج اربن فلڈنگ کا خدشہ بالائی پختونخوا میں ژالہ باری، سردی شروع ، چرواہوں کی مویشیوں سمیت نقل مکانی
اسلا م آباد،لاہور،پشاور(نیوز ایجنسیاں) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ پھر تیز بارش، راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے ،جڑواں شہروں سمیت لاہور کے مختلف علاقوں اور اہم شاہراہوں پر کئی فٹ پانی جمع،متعدد نشیبی علاقے زیر ِ آب آ گئے ، آج بھی بارش کا امکان ہے ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانولہ، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں بھی اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ،پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ،تاہم نالہ ڈیگ کنگرا میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے ،تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 78 فیصد بھر چکا ہے ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق راول ڈیم میں پانی کا لیول 1751.40 فٹ پر پہنچ چکا جس کے باعث راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے ہیں،ادھر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سمیت دیگربالائی پہاڑی اور میدانی علاقوں میں چوتھے روز بارش کے بعد مختلف مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی جس کے باعث وہاں سردی شروع ہوگئی،جس پر چرواہوں نے اپنے مال مویشیوں کو گرم میدانی علاقوں کی جانب منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments