سانحہ پمز:وزیراعظم کوپیش کردہ رپورٹس عدالت جمع کرانیکاحکم

سانحہ پمز:وزیراعظم کوپیش کردہ  رپورٹس عدالت جمع کرانیکاحکم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سانحہ پمز پر ای ڈی کو عہدے سے ہٹانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے حکم دیاہے کہ فریقین 15 دن میں رپورٹ اور پیراوائز کمنٹس جمع کروائیں۔۔۔

وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹس بھی ساتھ جمع کرائی جائیں۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہاگیاہے کہ درخواست گزار کے مطابق پمز ایم سی ایچ نرسری میں 26 اگست 2026 کو آگ لگنے سے 14 نوائیدہ بچوں کی جانیں گئیں،درخواست گزار ناصر عظیم خان کے مطابق ان کا اپنا نوزائیدہ بیٹا ستمبر 2025 کے آگ کے واقعے میں چل بسا تھا،پمز فی میل نرسنگ ہاسٹل میں 6 جولائی 2026 کو بھی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا،درخواست گزار نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز اور ذمہ دار افسران کے خلاف آزادانہ انکوائری کی استدعا کی،وکیل کے مطابق عہدے داروں کی غفلت، فرض میں لاپروائی اور انتظامی ناکامی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا،درخواست گزار کی جانب سے ذمہ دار افراد کے خلاف مجرمانہ اور محکمانہ کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی، کیس کی آئندہ سماعت 28 ستمبر مقرر کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...