شکایات کے ازالہ تک حکومت کاساتھ نہیں دینگے:پیپلزپارٹی

 شکایات کے ازالہ تک حکومت کاساتھ نہیں دینگے:پیپلزپارٹی

کشمیر الیکشن، ججز تعیناتی،دیگر ایشوز پر شکایات،اسلام آباد بلدیاتی بل پر اختلاف حکومت مسائل حل کرے ،وزیر قانون معلوم نہیں کہاں متحرک ہیں؟ نوید قمر

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے مکمل اتحادی تو نہیں لیکن انہیں سپورٹ کرتے رہے ہیں ، پارلیمنٹ ہاؤس میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بلکہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے ،انہوں نے کہا ایک جماعت کو تحفظات ہوں ، جب تک وہ دور نہ ہوں مسئلہ تو رہتا ہے ، ہم نے حکومت کو کچھ شکایات پہنچائی ہیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم سپورٹ کریں تو شکایت کا ازالہ بھی ہونا چاہیے ، ہماری شکایات کشمیر الیکشن، ججز تعیناتی اور دیگر ایشوز سے متعلق ہیں،نوید قمر نے بتایاکہ حکومت نے کہا تھا کہ ہم آپ کی شکایات دیکھیں گے لیکن اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، انہوں نے بتایا کہ پارٹی کا فیصلہ ہے جب تک پیش رفت نہیں ہوتی حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے ، مزید کہا کہ اسلام آباد بلدیاتی بل کی حمایت نہیں کرنی چاہیے ،ہم نے بل پر اختلافی نوٹ دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے مسائل کو حل کریں اور اقدامات کریں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ملک میں موجود نہیں ، ہم کو نہیں معلوم وہ کہاں متحرک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...