گیلانی سے کابل میں پاکستانی سفیرو دیگر شخصیات کی ملاقات
چیئر مین ہیومن رائٹس کمیشن نے شہید بینظیر بھٹو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قائم مقام صدر سے پاکستان کے افغانستان میں تعینات سفیر عبید الرحمن نظامانی سمیت اہم شخصیات نے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال، بالخصوص پاکستان کے امن و استحکام سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین اور سفیرِ اعلیٰ ڈاکٹر محمد شاہد امین نے بھی گیلانی سے ملاقات کی اور انہیں شہید بینظیر بھٹو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا۔دریں اثنا پیپلز پارٹی ملتان کے سٹی صدر ملک نسیم نے بھی قائم مقام صدر سے ملاقات کی اور انہیں جنوبی پنجاب کے سیاسی امور سے متعلق آگاہ کیا،علاوہ ازیں نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین علی سید نے بھی ان سے رسمی ملاقات کی اور انہیںکمپنی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی خیبرپختونخوا چیپٹر کے چیئرمین اور پی پی کے سینئر رہنما فرزند علی وزیر سے ملاقات میں خیبرپختونخوا کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments