پنجاب: 5ہزار مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاں 20 اکتوبر سے شروع

 پنجاب: 5ہزار مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاں 20 اکتوبر سے شروع

تقریبات مرحلہ وار ہونگی، دولہا اوردلہن کو سلامی ، دیگر سامان بھی دیا جائے گا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی )پنجاب حکومت کے دھی رانی پروگرام کے تحت 5 ہزار مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا سلسلہ 20 اکتوبر سے مرحلہ وار  شروع ہوگا۔محکمہ سوشل ویلفیئر کے مطابق دھی رانی پروگرام کے تحت موجودہ مالی سال میں 5 ہزار اجتماعی شادیاں کرانے کا ہدف مقرر کیا گیاہے جبکہ 2024-25میں 3 ہزار اور 2025-26 میں بھی 5 ہزار مستحق لڑکیوں کی شادیاں کرائی گئیں ۔پروگرام میں شرکت کیلئے درخواستیں ‘‘مریم کو بتائیں ’’ایپ کے ذریعے وصول کی گئی ہیں،پنجاب بھر میں تقریبات اکتوبر میں مرحلہ وار ہوں گی، دولہا اوردلہن کو سلامی ، دیگر سامان اور خرچہ ادا کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...