روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس،حجم 13.90ارب ڈالرسے متجاوز
اسلام آباد (اے پی پی)روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آرڈی اے )کے ذریعہ سمندر پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 13.90ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ259ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جسکے بعدستمبر 2020ء سے لیکراب تک ان اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 13.906ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے ملک میں مجموعی طورپر2.203ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments