لاہور سمیت پنجاب میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

لاہور سمیت پنجاب میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں رات بھر 1گھنٹے سے 40منٹ تک لوڈشیڈنگ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، موسم میں تبدیلی کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جاسکا، لوڈشیڈنگ نے صارفین کو پریشان کردیا، کاروبار بری طرح متاثر، لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں رات بھر 1 گھنٹے سے 40 منٹس تک وقفے وقفے سے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،ذرائع کے مطابق دن کے اوقات میں سولر سسٹم کے باعث بجلی کی طلب کم ہوتی ہے ،شام اور رات کے اوقات میں سولر سسٹم بند ہونے سے اوسط طلب 4 ہزار 8 سو میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے ۔ طلب بڑھنے اور سسٹم اوور لوڈ ہونے کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے ،سسٹم پر لوڈ بڑھنے سے شہر کے گنجان آباد علاقوں میں تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر خراب ہونے کی شکایات میں اضافہ ہو گیا ،تکنیکی خرابیوں کے باعث شہریوں کو گھنٹوں بجلی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...