نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ،نئے صوبوں پر مشاورت

نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ،نئے صوبوں پر مشاورت

وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور دیگر مرکزی رہنماؤں کی اجلاس میں شرکت پٹرول ریلیف پربھی تبادلہ خیال ،پیپلز پارٹی کیساتھ رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن )مسلم لیگ(ن)کے صدر میاں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور نئے صوبوں سے متعلق امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کم آمدنی والے طبقے کو پٹرول پر ریلیف دینے کے اعلان کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں صوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شرکائنے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی مفاد کے تحت فیصلے کیے جائیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی اختلافات کے خاتمے کے لیے باہمی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...