وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کیخلاف درخواست کی سماعت آج

وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کیخلاف درخواست کی سماعت آج

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں ، مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی آئینی عدالت میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف درخواست کی سماعت آج جبکہ سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت بدھ کو ہوگی۔

سہیل آفریدی کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ کرے گا۔ سہیل آفریدی کے خلاف درخواست شیر افضل مروت نے دائر کر رکھی ہے ،جس میں علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کی بھی استدعا کی گئی ہے جبکہ بانی کی طرح دیگر قیدیوں کی نجی ہسپتال سے علاج کی درخواستوں پر بھی چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔دوسری طرف سپریم کورٹ میں بانی کی شفا ہسپتال منتقلی کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔ 18 اگست کے حکم کے خلاف حکومت کی نظرثانی اپیل پر سماعت بھی اسی روز مقرر ہے ۔ حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر پی ٹی آئی کی توہین عدالت درخواست بھی سنی جائے گی۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اگلے عدالتی ہفتے کی کاز لسٹ ابھی جاری نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئی ہیں اور آج سے معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...