مقدمات کی جلد سماعت ، شام کو بھی عدالتی بینچ بیٹھے گا:چیف جسٹس

مقدمات کی جلد سماعت ، شام کو بھی عدالتی بینچ بیٹھے گا:چیف جسٹس

مقدمات مقرر کرنے کی پالیسی ویب پر ڈال دی:جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد (دنیا نیوز)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ مقدمات کی جلد سماعت کے لیے شام کو بھی عدالتی بینچ بیٹھے گا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فل کورٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات مقرر کرنے کی پالیسی ویب پر ڈال دی گئی ہے اور اب میرے کہنے پر بھی کوئی مقدمہ مقرر نہیں ہوتا۔ چیف جسٹس نے کہا یہ کہا جاتا ہے کہ ججز 3 ماہ کی چھٹیاں کرتے ہیں، کس نے کہا ججز 3 ماہ کی چھٹی کرتے ہیں؟ ججز 3 ماہ کے عرصے کے اندر ایک ماہ کی چھٹی کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے بتایا کہ ایک بینچ کے سامنے ایک ہی روز میں 75 مقدمات مقرر ہوئے ۔ مقدمات مقرر کرنے کی پالیسی ویب پر موجود ہے جبکہ 2 افسران کاز لسٹ میں آنے والے مقدمات دوبارہ چیک کرتے ہیں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ جلد سماعت کی درخواستوں کے لیے ایک بینچ تشکیل دیا جا رہا ہے ۔ جلد سماعت کے مقدمات سننے کے لیے شام کے وقت بھی بینچ بیٹھے گا۔ شریعت اپیلیٹ بینچ ہر دو ماہ میں ایک ہفتے کے لیے بیٹھے گا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...