عدالت سیاسی معاملات میں مداخلت نہ کرے ،بیرسٹر گوہر

عدالت سیاسی معاملات میں مداخلت نہ کرے ،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انصاف مارچ پُرامن ہوگا، اللہ نہ کرے مارچ کے دوران کوئی گولی چلے۔۔۔

 ،وہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ، اپوزیشن لیڈر سینیٹ راجہ ناصر عباس بھی ان کے ہمراہ تھے ،انہوں نے کہا کہ عدالت سیاسی معاملات میں مداخلت نہ کرے ، سیاسی مسائل کا سیاسی حل نکالا جائے ، 70 فیصد عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک جمہوری سوچ نہیں ، ہم نے ہمیشہ پُرامن رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے ، اب بھی کہتے ہیں کہ انصاف مارچ پُرامن ہوگا، عوام سے اپیل ہے اپنے حقوق کے لیے پی ٹی آئی کے ساتھ نکلیں ، کیونکہ عمران خان کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے انصاف نہیں ملا، پارلیمنٹ سے بھی انصاف نہیں ملا،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج بھی ہمارا مطالبہ صرف انصاف ہے ، اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی بڑی جماعت ہے اسے سانس لینے کی اجازت نہیں، پنجاب میں کریک ڈاؤن ہورہا ہے ،یہ زیادتی ہے ، قابل مذمت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...