پنجاب :ماتحت عدالتوں میں عملہ بھرتی کا 150 سالہ نظام تبدیل
سیشن ججز سے نائب قاصد تا گریڈ 16 بھرتی کے اختیارات واپس لے لئے گئے بھرتیاں لاہور ہائیکورٹ سیکرٹریٹ کے ذریعے ہونگی :نئے رولز کی متفقہ منظوری
لاہور (محمد اشفاق)پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں عملہ بھرتی کیلئے شفاف نظام وضع ، سیشن ججز کے ماتحت عدالتوں میں براہ راست عملہ بھرتی کرنے کے 150 سال پرانے اختیارات ختم کر دئیے گئے ۔ اب بھرتیاں لاہور ہائیکورٹ سیکرٹریٹ کے ذریعے ہونگی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں فل کورٹ نے نئے رولز کی متفقہ منظوری دیدی جنکے تحت اب سیشن جج اپنے ضلع میں براہ راست نائب قاصد سے گریڈ 16 تک کسی عہدے پر بھرتی نہیں کر سکے گا۔ سیشن ججز کے براہ راست بھرتی کے اختیارات مکمل ختم کر دئیے گئے ۔ نئے طریقہ کار کے تحت لاہور ہائیکورٹ میں ماتحت عدالتوں میں بھرتیوں کیلئے سیکرٹریٹ بنایاجائے گا، جو پورے پنجاب کی عدالتوں میں عملہ بھرتیوں کا ذمہ دار ہوگا۔ ضلع میں عدالتی عملہ کی کمی پروہاں کا سیشن جج ڈی جی اسٹیبلشمنٹ ہائیکورٹ کو درخواست کے ذریعے خالی اسامیوں سے آگاہ کرے گا جوضروری چھان بین کے بعد کیس ہائیکورٹ سیکرٹریٹ کو ارسال کرے گا، جہاں تحریری امتحان اور انٹرویو کے بعد امیدواروں کو میرٹ پر بھرتی کیا جائے گا۔ نئے رولز کی منظوری پرپنجاب حکومت نئے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments