الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ،یکساں سروس سٹرکچر کیلئے کمیٹی تشکیل
الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ،یکساں سروس سٹرکچر کیلئے کمیٹی تشکیل ایس آئی ایف سی کی ہدایات پر سروس سٹرکچر کا مسودہ تیار کرنیکی ذمہ داری کمیٹی کے سپرد
اسلام آباد (ایس ایم زمان)وزارتِ قومی صحت نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے لئے ملک بھر میں یکساں سروس سٹرکچر تشکیل دینے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ہدایات پر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل نےسروس سٹرکچر کا مسودہ تیار کرنے کی ذمہ داری خصوصی کمیٹی کو سونپی ہے ،کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر انیس محمد خان آفریدی کریں گے ، جبکہ سردار خالد محمود خان، محمد اسماعیل جسکانی اور ڈائریکٹر حافظ محمد منان حیدر خان کمیٹی کے ارکان ہوں گے ،کمیٹی میں پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ اور اسلام آباد (آئی سی ٹی) کے ڈائریکٹر جنرلز ہیلتھ کے ایک ایک نامزد نمائندے کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (نمز) کے نمائندے کو بطور شریک رکن (کوآپٹڈ ممبر)کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔صدرِ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کی منظوری کے بعد کمیٹی کی تشکیل کے احکامات جاری کر د ئیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments