پہلے بھی لوگ نکلے ،رہنما بھاگ گئے

 پہلے بھی لوگ نکلے ،رہنما بھاگ گئے

پشاور (اے پی پی) خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سیاسی مقاصد کے لیے 27 ستمبر کو ایک بار پھر لوگوں کو لے کر جا رہی ہے۔۔۔

مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بھی یہاں سے لوگوں کو لے جایا گیا تھا، لوگ نکلے لیکن جو انہیں لے کر گئے تھے ، وہ رہنما خود بھاگ گئے اور انہیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا، اسلام آباد میں اگر کسی کو نقصان پہنچتا ہے تو کس کے بچوں کو نقصان پہنچے گا؟۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر دہشت گردی کے خلاف ، پشتونوں کے حقوق، روزگار اور تعلیم کیلئے نکلیں گے تو ہم بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...