پاکستان پوسٹ خسارہ ختم کرنے کیلئے کنسلٹنسی خدمات حاصل کریگا
وزارت مواصلات نے پرانا تجارتی پلان منظور نہیں کیا، نئے پلان کی ہدایت جاری نئے پلان کیلئے ملکی و غیر ملکی کنسلٹنگ فرموں سے 13 اکتوبر تک درخواستیں طلب
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) پاکستان پوسٹ آفس ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود سالانہ 10ارب روپے سے زائد خسارہ ختم کرنے کے لیے تجارتی پلان تیار نہیں کر سکا۔ پاکستان پوسٹ آفس نے تجارتی پلان تیار کرنے کے لیے لاکھوں روپے کے بجٹ پر کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان پوسٹ آفس نے محکمے کی تنظیم نو اور آپریشنل منصوبے کو بہتر بنانے کے لیے کنسلٹنسی خدمات حاصل کرنے کی خاطر پری کوالیفکیشن کا عمل شروع کرنے کی منظوری دی ۔پاکستان پوسٹ آفس گزشتہ ڈیڑھ سال سے محکمے کا سالانہ 10 ارب روپے سے زیادہ خسارہ ختم کرنے کے لیے تجارتی پلان بنا چکا ہے ، تاہم وزارت مواصلات نے مذکورہ تجارتی پلان منظور نہیں کیا۔
وزارت مواصلات کی جانب سے نیا تجارتی پلان بنانے کی ہدایت کے بعد پاکستان پوسٹ آفس نے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان پوسٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل نے مالی سال 2026-27 کے لیے تجارتی پلان تیار کرنے کے لیے کنسلٹنٹ منصوبے کے لیے فنڈز مختص کیے ہیں۔ منتخب کنسلٹنٹ کو ‘‘پاکستان پوسٹ کے لیے بزنس ٹرانسفارمیشن اینڈ آپٹیمائزیشن پلان’’ تیار کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی۔ پاکستان پوسٹ نے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے لیے درخواستیں 13 اکتوبر 2026 تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments