سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرنزجمع کروانے کی تاریخ میں 25 ستمبر تک توسیع
اسلام آباد(آئی این پی ) ایف بی آرنے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرنز جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔
ایف بی آرکی جانب سے اگست 2026 کے ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا دی گئی جس کے مطابق سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرنز اب 25 ستمبر 2026 تک جمع ہو سکیں گے ۔ ایف بی آر کی جانب یہ توسیع تمام ٹیکس دہندگان کے لیے ہے لیکن شرط یہ ہے کہ واجب الادا سیلز ٹیکس وقت پر جمع کرایا گیا ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments