بیرونی سرمایہ کاری پرمنافع کی منتقلی میں 13 فیصد کمی

 بیرونی سرمایہ کاری پرمنافع  کی منتقلی میں 13 فیصد کمی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کی جانے والی غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں جاری مالی سال کے دوران 13.37 فیصد کمی ہوئی ہے۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال 27-2026 کے ابتدائی دو ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی کا حجم 557.6 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی اور اگست 2025 کے دوران 643.7 ملین ڈالر کے منافع جات  بیرون ملک منتقل کئے گئے تھے ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں 86.1 ملین ڈالر یعنی 13 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں منافع جات کی منتقلی میں مجموعی طور پر 3.87 فیصد کی بڑھوتری ہوئی تھی اور دوران سال غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے 2.3 ارب ڈالر کے منافع جات اپنے اپنے ممالک کو منتقل کئے گئے تھے ۔ ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی اور اگست کے دوران سب سے زیادہ منافع جات 161.2 ملیں ڈالر چین منتقل کئے گئے ہیں تاہم گزشتہ مالیسال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران کم منافع جات کی منتقلی ہوئی ہے کیونکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی اور اگست کے دوران چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے 205.6 ملین ڈالر کے منافع جات چین بھیجے گئے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...