فرید ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی، مسافر محفوظ رہے
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا) کراچی سے لاہور آنے والی فرید ایکسپریس کے انجن میں کہروڑپکا ریلوے سٹیشن پہنچنے پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریلوے عملے نے فوری متاثرہ انجن کو ٹرین سے الگ کر دیا جس کے باعث تمام مسافر محفوظ رہے۔
ٹرین کچھ دیر سٹیشن پر رکی رہی۔ بعدازاں سمہ سٹہ سے متبادل انجن منگوایا گیا جسے منسلک کرکے ٹرین کو لاہور کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ واقعے میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ اس دوران مولانا مفتی محمد عبدالرحمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مسافروں کی مدد کی اور بالخصوص بچوں سمیت دیگر مسافروں کے لیے کھانے پینے کی اشیا فراہم کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments