ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا:محکمہ موسمیات
اسلام آباد (اے پی پی)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک، جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہے گاتاہم بعداز دوپہر شمالی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود ر ہنے کا امکان ہے۔۔۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے اس وقت براعظمی ہواؤں کے زیر اثر ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہا،اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت خیر پوراور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments