پاک حج ایپ 17:ہزار سے زائد نجی عازمین کی بکنگ مکمل

پاک حج ایپ 17:ہزار سے زائد نجی عازمین کی بکنگ مکمل

پرائیویٹ سکیم 54 ہزار نشستیں تاحال دستیاب، بکنگ کی آخری تاریخ 20 نومبر حج پورٹل کے ذریعے مجاز کمپنیوں کو 14ارب منتقل، مزید 6ارب آن لائن جمع

اسلام آباد (سید قیصر شاہ)آئندہ سال فریضئہ حج کی ادائیگی کے لئے پاک حج ایپ کے ذریعے 17 ہزار سے زائد نجی عازمینِ حج کی بکنگ مکمل کر لی گئی ہے ، پرائیویٹ حج سکیم میں 54 ہزار نشستیں اب بھی موجود ہیں، تاہم حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کی آخری تاریخ 20 نومبر مقرر کر دی گئی ہے ،نیشنل آئی ٹی بورڈ کے ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے 14 ارب روپے مجاز کمپنیوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کر د ئیے گئے ہیں جبکہ 6 ارب ون لنک اور بینک کارڈز کے ذریعے آن لائن جمع ہوئے ہیں۔پرائیویٹ عازمینِ حج گھر بیٹھے پاک حج ایپ کے ذریعے اپنی پسند کے پیکیج کا انتخاب کر سکتے ہیں ، حج منتظم کمپنی کا انتخاب اور حج پیکیج کی ادائیگی صرف پاک حج ایپ کے ذریعے کی جائے ۔وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے کسی فرد یا کمپنی کو براہِ راست ادائیگی کرنے سے منع کیا گیا ہے ، وزارت نے واضح کیا کہ پاک حج ایپ کے علاوہ کسی دوسرے ذریعے سے ادائیگی کی صورت میں ہونے والے فراڈ کی ذمہ داری وزارت پر عائد نہیں ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...