شہباز شریف،اسحاق ڈار جنرل اسمبلی کیلئے نیویارک پہنچ گئے

شہباز شریف،اسحاق ڈار جنرل اسمبلی کیلئے نیویارک پہنچ گئے

وزیراعظم کا 25ستمبر کو اسمبلی سے خطاب، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے نائب وزیراعظم بھی اپنے ہم منصبوں سے ملیں گے ،فورمز میں شریک ہونگے

اسلام آباد(وقائع نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے نیو یارک پہنچ گئے ،معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہونگے ، وزیراعظم 25 ستمبر 2026 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں علاقائی اور عالمی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے جس میں ڈائیلاگ، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیں گے ۔ وزیراعظم اجلاس میں شرکت کیلئے موجود مختلف عالمی رہنمائوں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی آئندہ ہفتے کے دوران اعلیٰ سطح ملاقاتوں اور اہم سرگرمیوں کے ایک بھرپور پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ وہ مختلف وزارتی فورمز میں شرکت کے علاوہ پاکستان کی جانب سے اہم امور پر موقف دیں گے ۔ اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ، جبکہ اجلاس کے موقع پر اپنے ہم منصبوں کے ساتھ متعدد دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے ۔اس کے علاوہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی مختلف اعلیٰ سطح کی سرگرمیوں میں بھی شرکت کریں گے ۔اسحاق ڈار نے عالمی یومِ امن کے موقع پر کہا یہ دن اہم یاد دہانی کراتا ہے کہ پائیدار امن کے حصول کا واحد راستہ مکالمہ، سفارت کاری اور اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصولوں کی پاسداری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...