ویڈیو لنک بیان ،درخواست منظور
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے۔۔۔
فلک جاوید سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ، درخواست میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ، جسٹس عبہر گل خان نے عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت کی،وکیل نے مو قف اختیار کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے حقائق کے منافی ہیں، درخواست گزار صوبائی وزیر ہیں اور انہیں ایک مذہبی تنظیم کی جانب سے تھریٹ ہے ،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments