فیول ریلیف ، جائزہ اجلاس میں شرکت
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کوئی مستحق شہری لاعلمی یا ڈیجیٹل مشکلات کے باعث فیول ریلیف سے محروم نہیں رہنا چاہیے ۔۔۔
، ریلیف کا اصل مقصد اعلان نہیں، ہر مستحق گھر تک اس کا فائدہ پہنچانا ہے ۔وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کے جائزہ اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے خصوصی شرکت کی اور کہاکہ 28 لاکھ سے زائد رجسٹریشنز اور 15 لاکھ سے زائد افراد کا مستفید ہونا بڑی پیش رفت ہے ۔ ریاست اُن شہریوں تک خود پہنچے گی جو اپنی مدد کے لیے نظام تک نہیں پہنچ سکتے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ فیول ریلیف مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا عملی ثبوت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments