دنیا تصادم نہیں مکالمے کا انتخاب کرے

دنیا تصادم نہیں مکالمے کا انتخاب کرے

اسلام آباد(دنیا رپور ٹ ) چیئرمین سینیٹ سید یو سف رضا گیلانی نے کہا کہ عا لمی برادری تصادم کے بجائے مکالمے ، انتہا پسندی کے بجائے تعلیم، مایوسی کے بجائے ترقی اور۔۔۔

 نفرت کے بجائے انسانیت کا انتخاب کرے ۔ عالمی امن کے فروغ کے لیے سفارت کاری، مکالمے ، انصاف، تعلیم، ترقی اور انسانی وقار میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔ پہلی بین الاقوامی امن سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تصادم سے پہلے سفارت کاری، کشیدگی سے پہلے مکالمہ، انتہا پسندی کے مقابلے میں تعلیم اور مایوسی کے مقابلے میں ترقی کو ترجیح دی جانی چاہیے ۔ جغرافیائی و سیاسی مفادات انسانی مصائب پر حاوی نہیں ہونے چاہئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...