ہنگو میں شہید 6فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا،محسن نقوی و دیگر کی شرکت

ہنگو میں شہید 6فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا،محسن نقوی و دیگر کی شرکت

پشاور(دنیا نیوز ،نیوز ایجنسیاں)ضلع ہنگو میں فتنہ الخوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے 6 شہداکی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی۔۔۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، کور کمانڈر پشاور، اعلیٰ عسکری و سول حکام اور شہداکے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وطن پر جان نثار کرنے والوں میں کیپٹن ابوذر فاروق شہید، لیفٹیننٹ شیراز بابر شہید، سپاہی شکیل احمد شہید، سپاہی حمزہ شہید، سپاہی عثمان عزیز شہید اور غلام سجاد شہید شامل ہیں۔ نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداکے جسدِ خاکی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دئیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...