ہائیکورٹ :نیو بلیو ایریا میں داخلہ فیس کیخلاف درخواست پرحتمی دلائل طلب
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیو بلیو ایریا میں داخلہ فیس چارج کرنے کے خلاف درخواست میں آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کرلیے۔۔۔
ایڈووکیٹ محمد طیب کی درخواست پر سماعت کے دوران ایم سی آئی کے وکیل کاشف علی ملک نے موقف اختیار کیاکہ میں خود بھی گیا بیس منٹ سے کم پر پارکنگ فیس نہیں لی جاتی،پارکنگ بوتھ پر لکھا ہے بیس منٹ سے زیادہ وقت پر فیس لی جائے گی،ٹکٹ پر واضح لکھا ہے کہ پارکنگ فیس سو روپے ہے ، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کیس کو تفصیل سے سنیں گے اورسماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments