این اے 77ضمنی الیکشن :راشد محمود ورک ن لیگ کے امیدوار نامزد

 این اے 77ضمنی الیکشن :راشد محمود  ورک ن لیگ کے امیدوار نامزد

راہوالی(نمائندہ دنیا)حلقہ این اے 77ایم این اے سے محمود بشیر ورک کی وفات پر خالی ہونیوالی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے مسلم لیگ (ن)کی مرکزی قیادت نے انکے بیٹے راشد محمود ورک کو امیدوار نامزد کردیا اور ٹکٹ بھی کنفرم کردی۔

مسلم لیگ (ن )کے سربراہ نواز شریف نے حلقے میں ٹکٹ کی نامزدگی کیلئے تین رکنی کمیٹی مقرر کی جس میں دو وفاقی وزرا اعظم نذیر ،عطا تارڑ کے علاوہ منسٹر رانا مبشر بھی شامل تھے جنہوں نے مشترکہ طور پر راشد محمود ورک کا امیدوار نامزد کرکے منظوری کیلئے رپورٹ پہلے وزیر اعظم شہباز شریف کو بھیجی اور بعد میں نواز شریف کو بھیج دی جنہوں نے اس حلقے میں راشد محمود ورک کے الیکشن لڑنے کی منظوری دیدی جسکے بعد عطا تارڑ نے فون کر کے راشد محمود کو مبارکباد دی تاہم انکے علاوہ کسی بھی جماعت پیپلزپارٹی ،ملی مسلم لیگ، استحکام پاکستان یاجماعت اسلامی نے حلقہ سے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا جبکہ اگر پی ٹی آئی نے الیکشن کابائیکاٹ نہ کیاتو حلقہ سے میاں طارق محمود پارٹی کے امیدوار ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...