زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 228 بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 228 بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم

گریڈ 1تا 22کی بھرتیوں کی حیثیت اور میرٹ جانچا جائے :جسٹس خالد اسحاق سینڈیکیٹ کو بھرتیوں کی شفافیت کی تحقیقات،سب کو شنوائی کا موقع دینے کی ہدایت

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 228 مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا سینڈیکیٹ گریڈ ایک سے 22 تک ملازمین اور پروفیسرز کی بھرتیوں کی قانونی حیثیت، میرٹ اور شفافیت کی تحقیقات کرے اور تمام متعلقہ افراد کو شنوائی کا موقع دیا جائے ۔پروفیسر احسان قادر بھابہ اور دیگر کی درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے ریٹائرمنٹ کی رات گئے تمام مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...