جسمانی ریمانڈ میں توسیع ، حکمنامہ جاری
لاہور (کورٹ رپورٹر ) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا تحریری حکم جاری کردیا، عدالت نے حماد اظہر کا مزید 17 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 15 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اے ٹی سی جج منظر علی گل نے تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر کا پولی گرافک ٹیسٹ کروا لیا گیا ہے ، جبکہ ملزم سے اسلحہ، ڈنڈا اور پٹرول بم برآمد ہونے کا امکان ہے ،تفتیشی افسر کے مطابق حماد اظہر کے موبائل فون کی ریکوری اور مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے جبکہ جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے درج کر رکھا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments