غیر ملکی لڑکی زیادتی کیس، دوملزموں کا ڈی این اے ٹیسٹ
نمونے لڑکی کے سیمپلز سے میچ کئے جا ئینگے ،زیادتی کا تعین فرانزک رپورٹ کر یگی 2لاکھ مانگنے پر معاملہ بگڑنے کا انکشاف ، لیڈی افسرکی موجودگی میں تفتیش کی جائے :عدالت
لاہور (کرائم رپورٹر ،دنیا نیوز)لاہور میں غیر ملکی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی پر گرفتاردو ملزموں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرا لیا گیا جبکہ تیسرامرکزی ملزم احمد تنویر تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔ڈیفنس سی کے علاقے میں زیادتی کیس کی تفتیش جاری ہے ۔متاثرہ لڑکی اور گرفتار لڑکوں کو سیمپلز کیلئے فرانزک لیبارٹری لیجایا گیا ۔ملزموں سے لیے گئے نمونے متاثرہ لڑکی کے سیمپلز سے میچ کیے جائینگے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ رائیونڈ روڈ کی نجی سوسائٹی کے فلیٹ سے بھی فرانزک ٹیم نمونے حاصل کرچکی ہے ، فنگر پرنٹس ، زیر استعمال برتنوں اورملزموں کے زیر استعمال گاڑی سے بھی نمونے لئے گئے ۔ جائے وقوعہ سے ڈیجیٹل شواہد لینے کی کوشش بھی کی گئی۔ زیادتی کا تعین فرانزک رپورٹ کریگی۔دوسری طرف نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
مسکان نے تفتیشی افسر کو بتایا ڈیانا محسن کیساتھ کمرے میں گئی تو باقی دوستوں نے 45 ہزار پکڑا دئیے ۔ڈیانا کمرے سے باہر نکلی تو وہ دونوں جا چکی تھیں ۔ملزموں نے مسکان اور نمرہ سے رابطہ کر کے کہا ڈیانا دولاکھ مانگ رہی ہے ۔معاملہ خراب ہونے پر لڑکیوں نے ڈیانا اور تینوں ملزموں سے رابطہ ختم کر دیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری اظہر محمود نے غیر ملکی خاتون سے زیادتی کیس میں گرفتار ملزمہ کے 3 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے حکم دیا پولیس جیل میں خاتون پولیس افسر کی موجودگی میں تفتیش کرے ، ملزمہ مسکان کو پولیس کی براہ راست تحویل میں نہیں رکھا جا سکتا،ملزمہ سے موبائل اور نشہ آور مواد کی برآمدگی سے متعلق تفتیش جیل میں ہوگی ،ملزمہ کو جیل سے باہر لانے کیلئے پولیس کو عدالت سے اجازت لینا ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments